پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرب علی چھٹیاں گزارنے کے لئے لندن پہنچ گئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ میرب علی کی جانب سے اپنی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں انہیں لندن کے مختلف تفریحی مقامات سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کو انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں مغربی لباس پہنے لندن کے مختلف مقامات پر دیکھا جا سکتا ہے۔انسٹاگرام پر میرب علی کے مداحوں کی جانب سے ان کی نئی تصاویر کو خوب پسند کیا گیا۔واضح رہے کہ میرب علی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک نیا چہرہ ہیں، انہوں نے ڈرامہ ’‘ صنف آہن ’‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔
انٹرٹینمنٹ
میرب علی چھٹیاں گزارنے کے لئے لندن پہنچ گئیں
- by web desk
- اگست 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 923 Views
- 2 سال ago