تازہ ترین

پاکستان سےمتعلق رائےیہاں اپنےقیام کےدوران ذاتی تجربےکی بنیاد پرقائم کریں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

مایوسی کے بادل چھٹ چکے، ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے آج کدھرہیں؟ آرمی چیف

امریکی یونیورسٹی کے طلبا کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے۔‌آئی ایس پی آر کے مطابق ہاروڈ یونیورسٹی کے38 رکنی وفد میں مختلف ممالک کے طلبا شامل تھے۔ آرمی چیف نے طلباء سے گفتگو میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرروشنی ڈالی۔ خطےمیں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کا بھی ذکر کیا۔‌جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی صلاحیتوں کے حوالےسےروشنی ڈالی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سےمتعلق رائےیہاں اپنےقیام کےدوران ذاتی تجربےکی بنیاد پرقائم کریں۔‌پاکستان دہشتگردی کےخلاف دفاعی حصارکا کردار ادا کررہا ہے۔ عالمی برادری کو پاکستان کی بےانتہا قربانیوں کا ادراک کرنا چاہیے۔‌آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بھی تذکرہ کیا۔ آرمی چیف نے طلباء کو مقبوضہ کشمیرکی جغرافیائی حیثیت بدلنےکی بھارتی کوششوں سےآگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے