تجارت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا نیا ریکارڈ بن گیا

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا نیا ریکارڈ بن گیا

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا نیا ریکارڈ بن گیا۔‌کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 80 پیسے کا اضافے کے بعد ڈالر تاریخ میں پہلی بار 305 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی 305.25 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔‌خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 322 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا۔‌یاد رہے کہ نگران حکومت کے صرف دو ہفتوں میں انٹربینک میں ڈالر 16 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 روپے سے بھی زائد مہنگا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے