بالآخر ڈالر کو بریک لگ گئے ، روپے کی قدر میں معمولی بہتری آ گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہونے کے بعد 305 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 429 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار742 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔