تجارت

ڈالر کی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

ڈالر کی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

کراچی: ڈالر کی کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں گراوٹ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔‌گزشتہ ہفتوں سے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج پیر سے شروع ہونے والے نئے کاروباری ہفتے میں بھی جاری ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے ایک پیسے کی کمی ہوئی، جس سے ڈالر 301 روپے 93 پیسے کی سطح پر آ گیا، تاہم بعد میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری رہا اور دوپہر تک ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 2 روپے 39 پیسے کی کمی کے ساتھ 300 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔‌دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، جس سے ڈالر کی قدر 3 روپے 50 پیسے کم ہوکر 300 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گئی۔‌دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 109 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار شروع ہوا جب کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 46123 پوائنٹس کی سطح پر آیا، تاہم بعد میں حصص بازار میں مندی دیکھی گئی اور پی ایس ایکس میں 74 پوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس گھٹ کر 45939 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے