کھیل

ورلڈ کپ: پاکستان کو دوسرے وارم اپ میچ میں بھی شکست

ورلڈ کپ: پاکستان کو دوسرے وارم اپ میچ میں بھی شکست

حیدرآباد دکن: آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا وارم اَپ میچ بھی ہار گئی۔‌راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم 47.4 اوورز میں 337 رنز ہی بنا سکی۔پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔‌‌آسٹریلیا کیخلاف میچ میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئی۔ فخر زمان 22 اور امام الحق 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ عبداللہ شفیق 12 اور شاداب خان 9 رنز ہی بناسکے۔‌پاکستان کی 83 کے مجموعی اسکور پر چار وکٹیں گر گئی تھیں جس کے بعد افتخار احمد اور بابر اعظم نے ٹیم کو سہارا دیا۔‌افتخار احمد 83 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ بابر اعظم 90 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ محمد نواز نے نصف سنچری اسکور کی، اسکے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی قابل ذکر رنز نہیں بناسکا۔‌آسٹریلیا کے مارنس لیبوشگن نے 3، پیٹ کمنز اور مچل مارش نے 2،2 جبکہ گلین میکس ویل اور سئین ایبوٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔‌قبل ازیں آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے 83 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم وارنز 48 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ مچل مارش 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ 27، ایلکس کیری 11 جبکہ مارنس لیبوشین 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔‌گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 77 جبکہ جوش انگلس نے 30 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی۔‌پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے 2 جبکہ محمد وسیم جونئیر، شاداب خان، محمد نواز اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔‌آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے تاکہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کریں۔‌کینگروز کے خلاف میچ شاداب خان کپتانی کے فرائض سونپے گئے تھے۔ ٹاس کے موقع پر کپتان شاداب خان نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاندار کم بیک کریں اور تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی پیش کریں۔‌دوسرے وارم اپ میچ میں کپتان بابراعظم بیٹنگ کیلئے آئے تاہم فیلڈنگ کیلئے دستیاب نہیں ہوئے۔ اسی طرح محمد رضوان کی جگہ محمد حارث کو موقع دیا گیا۔
‌آسٹریلیا کا اسکواڈ
‌کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، الیکس کیری، گلین میکسویل، کیمرون گرین، جوش انگلس، مچل اسٹارک، شان ایبٹ، جوش ہیزل ووڈ، ایڈم زمپا، مارکس اسٹوئنس، ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔
‌پاکستان کا اسکواڈ
‌کپتان، شاداب خان، عبداللہ شفیق، بابراعظم، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد وسیم، جونیئر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد اور محمد نواز شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے