پاکستان

آصف زرداری کا انتخابات میں ملک بھر میں کامیابی کا دعویٰ

آصف زرداری کا انتخابات میں ملک بھر میں کامیابی کا دعویٰ

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے عام انتخابات میں ملک بھر میں کامیابی کا دعویٰ کردیا۔‌ٹنڈوالہ یار میں کارکنوں سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ الیکشن آرہے ہیں، دشمنوں کو بتائیں گے یہ شہیدوں کی پارٹی ہے۔‌انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس بار ملک بھر میں کامیاب ہوگی، کارکن عام انتخابات کی تیاری کریں، ہم الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔‌سابق صدر نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت پر یقین کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے