ڈالر مسلسل بیک فٹ پر ، روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی۔کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ ایک پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 50 پیسے ہو گئی۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 160 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 301 پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 48 ہزار 140 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔