پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بہن انتقال کر گئیں۔مرحومہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں، نمازِ جنازہ آج دوپہر بعد نمازِ ظہر ڈیفنس فیز 8 کی ذکریہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔شاہد آفریدی نے علیل بہن کی صحت یابی کے لیے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر دعا کرنے کا پیغام دیا تھا۔