ڈالر کی گراوٹ اور روپے کی پرواز کا سلسلہ رک گیا۔کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر93 پیسے مہنگا ہوا ، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 76 پیسے ہو گئی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔واضح رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 5 ہفتوں کے دوران 30 روپے 30 پیسے سستا ہو چکا ہے۔دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 47پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد انڈیکس 49 ہزار 483 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔