سوات میں کار اور نجی اسکول کی وین میں تصادم کے سبب 16 بچے زخمی اور کار سوار جاں بحق ہوگیا۔ تصادم کا واقعہ مٹہ بائی پاس پر موٹر کار اور نجی اسکول کی گاڑی کے درمیان پیش آیا جس میں 16 بچے زخمی ہوئے ہیں جبکہ کار میں سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔امدادی ادارے 1122 کے مطابق کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوع پر پہنچی اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے کار سوار شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جب کہ بچوں کی مرہم پٹی کی گئی۔