روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ ہو گیا۔کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر38 پیسے مہنگا ہوا ، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے ،50 پیسے ہو گئی۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 136 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 50 ہزار 934 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔


