پاکستان دنیا

اسرائیل نے غزہ میں زمینی کارروائی شروع کر دی، انٹرنیٹ بند، سرحد پر جیمرز نصب

اسرائیل نے غزہ میں زمینی کارروائی شروع کر دی، انٹرنیٹ بند، سرحد پر جیمرز نصب

غزہ:‌ اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کیے جانے کے باوجود اسرائیل نے غزہ میں فضائی بمباری کے بعد زمینی کارروائی شروع کر دی۔‌عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پر زمین، فضا اور سمندر سے شدید حملے شروع کر دیئے ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کا دنیا سے رابطہ منقطع کرنے کیلئے انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی، سرحد پر جیمرز بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔‌انٹرنیٹ سروس کی بندش اور سرحد پر جیمرز نصب کرنے سے غزہ کے لوگوں کا دنیا سے رابطہ کٹ گیا، ریڈیو کی نشریات بھی تعطل کا شکار ہیں۔‌واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار 326 ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے