کھیل ورلڈ کپ

’’ڈی آر ایس‘‘ سسٹم نے پاکستان کو شکست دی، سابق کرکٹر

’’ڈی آر ایس‘‘ سسٹم نے پاکستان کو شکست دی، سابق کرکٹر

کراچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کی شکست کیوجہ ڈی آر ایس سسٹم کو قرار دے دیا۔‌سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے ڈی آر ایس سسٹم اور ناقص امپائرنگ پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے اسے پاکستان کی شکست کی وجہ قرار دیا۔‌انہوں نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے ورلڈکپ کے 26ویں سنسنی خیز مقابلے کے اختتام پر لکھا کہ ’بری امپائرنگ اور خراب قوانین کی وجہ سے پاکستان کو شکست ہوئی، آئی سی سی کو یہ قوانین تبدیل کرنا چاہیں‘۔‌انہوں نے کہا کہ ’اگر گیند وکٹ پر لگ رہی تھی تو اس سے فرق نہیں پڑتا کہ امپائر نے کیا فیصلہ دیا ہے، اگر ایسا ہے تو پھر ٹیکنالوجی کا کیا فائدہ؟‌واضح رہے کہ 46ویں اوورز میں حارث رؤف کی گیند پر افریقی کھلاڑی تبریز ایل بی ڈبلیو ہوئے، جسے آن فیلڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا تاہم پاکستان کے ری ویو لینے پر معلوم ہوا کہ گیند سیدھی وکٹ پر لگ رہی تھی مگر تھرڈ امپائر نے آن فیلڈ امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھا اور تبریز شمسی کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔‌اگر چھالیسویں اوور میں تبریز شمسی کو آؤٹ قرار دے دیا جاتا تو پاکستان میچ میں فتح حاصل کرلیتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے