تجارت

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی درآمدی اشیا پر10 فیصد فیس کی چھوٹ

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی درآمدی اشیا پر10 فیصد فیس کی چھوٹ

اسلام آباد: نگران حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدی اشیاء پر10فیصد فیس کی چھوٹ دے دی۔‌نگران حکومت نے 3 اکتوبر سے 16 نومبر تک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدی اشیاء پر10فیصد پراسیسنگ فیس اور پاکستانی بندگاہوں پر آنے والے کنٹینرز کو ڈیوٹی و ٹیکسوں کی مالیت کے برابر بینک گارنٹی اور قابل کیش فنانشل گارنٹی سے چھوٹ دے دی۔‌فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دو نوٹیفکیشن جاری کردیے، ان میں کنفیکشنریز، چاکلیٹس، جوتوں، الیکٹریکل و مکینیکل مشینری، کمبل و دیگر ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات اور گارمنٹس سمیت دیگر کمرشل اشیاء ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے