پاکستان

بے نظیر بھٹو کے 16ویں یوم شہادت کے پروگرام کا اعلان کر دیا گیا

بے نظیر بھٹو کے 16ویں یوم شہادت کے پروگرام کا اعلان کر دیا گیا

سابق وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے سولہویں یوم شہادت کے پروگرام کا اعلان کر دیا گیا۔‌لاڑکانہ میں 27 دسمبر کی صبح فاتحہ اور قرآن خوانی سے برسی کا آغاز ہو گا۔‌ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے کارکن بینظیر بھٹو کے مزار پر چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے، دوپہر ایک بجے عام لنگر تقسیم کیا جائے گا۔‌دو بجے دوپہر برسی کے مرکزی جلسے کا آغاز محفل مشاعرے سے ہو گا جبکہ 4 بجے مرکزی جلسے کا آغاز ہوگا جس سے مرکزی رہنما خطاب کریں گے‌پانچ بجے کے قریب بلاول بھٹو زرداری مرکزی خطاب کریں گے جبکہ شام 7 بجے برسی کی تقریبات کا اختتام ہو گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے