اسلام آباد: 8 فروری کو ہونے والے قومی انتخابات کا تیسرا اہم مرحلہ آج سے شروع ہوگیا۔ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف امیدوار آج اپیلیں دائر کریں گے۔اپیلیں آج یکم جنوری سے 3 جنوری تک دائر کی جاسکیں گی۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی آج اپیل دائر کریں گے۔ہائی کورٹس میں امیدواروں کی اپیلوں کی وصولی کے لئے خصوصی سیل بنا دیا گیا ہے۔ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے تحریری مصدقہ فیصلے جاری نا ہونے پر اپیلوں میں تاخیر کے خدشات بھی پیدا ہوگئے ہیں جبکہ ہائی کورٹ ٹربیونلز دس جنوری تک تمام اپیلوں کے فیصلے کریں گے۔ضلع راولپنڈی کی 7 قومی سیٹوں کے 66 اور 14 صوبائی نشستوں پر 149 کاغذات مسترد ہوئے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ،شیخ راشد شفیق پیپلز پارٹی کے میاں خرم رسول آج اپیلیں دائر کرینگے۔جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چودہری عبدالعزیز پر مشتمل الیکشن ٹربیونل سماعت کرے گا اپیلوں کی دائری سماعت کے موقع پر ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔