کھیل

ابرار احمد نے میڈیکل پینل کی ہدایات کو ہوا میں اُڑادیا

ابرار احمد نے میڈیکل پینل کی ہدایات کو ہوا میں اُڑادیا

دورہ آسٹریلیا کے دوران پرائم منسٹر الیون کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہونے والے مسٹری اسپنر ابرار احمد کے میڈیکل پینل کی ہدایات کو نظر انداز کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔‌میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپنر ابرار احمد نے انجری کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہوئے۔‌اسپنر ابرار احمد عرق النسا ( شیاٹک ) نامی بیماری کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے ٹانگوں میں درد اور جھنجھناہٹ محسوس ہوتی ہے۔ انہیں آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران پہلی بار اپنے دائیں کولہے میں تکلیف ہوئی تھی، جس پر انکا فوری ٹیسٹ کروایا گیا تھا اور بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔‌میڈیکل پینل نے ابرار کو بیماری سے نجات دلانے کیلئے پلان ترتیب دیا تھا تاہم کرکٹر نے عمل نہیں کیا۔‌واضح رہے کہ ابرار احمد اِن دنوں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں اپنی انجری پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ وہ دورہ نیوزی لیںڈ سے بھی باہر ہوچکے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے