پاکستان

عزت تو نہیں بچی، پینشن و مراعات اور دولت بچ گئی، خواجہ آصف

عزت تو نہیں بچی، پینشن و مراعات اور دولت بچ گئی، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی کے استعفوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عزت تو نہیں بچی، پینشن و مراعات اور دولت بچ گئی۔‌اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہم سیاستدان خود بھی رُلتے ہیں فیملی بھی عذاب جھیلتی ہے، نہ تنخواہ، نہ پینشن، نہ مراعات اور جیل جانے کا چانس ہر وقت رہتا ہے۔‌اسی حوالے سے مریم اورنگزیب نے بھی بیان دیتے ہوئے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے حساب مانگا تھا استعفیٰ نہیں، یہ کیا سمجھتے ہیں کہ استعفے دینے سے جان چھوٹ جائے گی، ہرگز نہیں، احتساب آج سے شروع ہوگا، حساب دینا ہوگا، معافی نہیں ملے گی۔ ‌مریم اورنگزیب نے کہا کہ 3 بار کا وزیراعظم اپنے آپ کو اپنے خاندان اور جماعت سمیت قانون کے سامنے پیش کر سکتا ہے تو پھر کوئی سپریم کورٹ کا جج ہو یا کسی بھی ادارے کا فرد، حساب کتاب سے کسی کو کوئی استثنیٰ نہیں ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے