اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ امور اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔