کھیل

پی ایس ایل9؛ اسامہ میر نے تاریخ رقم کردی

پی ایس ایل9؛ اسامہ میر نے تاریخ رقم کردی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر اسامہ میر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔‌کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 79 رنز سے جیت حاصل کی تاہم اس میچ میں اسپنر اسامہ میر نے محمد وسیم جونئیر کی وکٹ لیکر تاریخ رقم کردی۔‌اسامہ میر ایک ایڈیشن میں بطور اسپن باؤلرز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کرکٹر بن گئے ہیں، انہوں نے گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں 3.5 اوورز کے دوران 22 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے عمیر یوسف، محمد عامر اور محمد وسیم کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی۔‌اس سے قبل لاہور قلندرز کے راشد خان کو سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 20 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔‌واضح رہے کہ سال 2019 کے پی ایس ایل ایڈیشن میں حسن علی کی 25 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا تھا، جو کسی بھی ایڈیشن میں کسی بھی باؤلر کی جانب سے لی گئی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے