پاکستان

فوج کے موازنے کے ٹوئٹ سے بانی پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

فوج کے موازنے کے ٹوئٹ سے بانی پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ فوج کے موازنے کے ٹوئٹ سے بانی پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں۔ ایک یوٹیوب چینل پر بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فوج کے موازنے سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے جاری پیغام کا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‌انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب نے نہ تو اس ٹوئٹ کا مواد دیکھا اور نہ ہی باقی چیزیں دیکھیں۔‌چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جو موازنہ کرنا تھا وہ سیاسی تناظر میں تھا، فوج کے بارے میں نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے