کھیل

ٹی20 ورلڈکپ؛ ہدف کے تعاقب میں یوگنڈا کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری

ٹی20 ورلڈکپ؛ ہدف کے تعاقب میں یوگنڈا کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری

گیانا: ‌مینز ٹی20 ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں ہدف کے تعاقب میں یوگنڈا کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔‌گیانا کے پروویڈینس اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے مینز ٹی20 ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں افغانستان کے دیے گئے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یوگنڈا کی بیٹنگ جاری ہے، تاہم بیٹر ریاضت علی شاہ اور روبن سن اوبویا وکٹ پر موجود ہیں۔‌اننگز کے آغاز سے ہی یوگنڈا کی بیٹنگ لائن مشکلات ہے جب کہ محض 18 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں، اوپنر رونک پٹیل 4 رنز، روجر مکاسا بغیر رن اسکور کیے پویلین لوٹ گئے، سیمن سیسازی 4 اور دنیش نکرانی صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ الپیش رمجانی بھی کوئی رن اسکور نہ کرسکے اور کیچ آؤٹ ہو گئے۔‌قبل ازیں یوگنڈا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یوگنڈا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ افغانستان کے اوپنر رحمت اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے ٹیم کیلیے 154 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا، ابراہیم زردان 1 چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 70 رنز اسکور کیے۔ 156 کے مجموعی اسکور پر رحمت اللہ گرباز بھی پویلین لوٹے، انہوں نے 45 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زردان صرف 2 رنز اسکور کر پائے جبکہ گلبدین نائب 4 اور عظمت اللہ اورامزئی نے 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نبی 16 گیندوں پر 14 رنز اور کپتان راشد خان ایک گیند پر دو رنز بنا کر کریز پر موجود رہے۔‌یوگنڈا کی جانب سے برائین مسابا اور کوسمس کیووٹا نے 2-2 وکٹیں اپنے نام کیں کیں جبکہ الپیش راماجانی ایک وکٹ لے سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے