ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس بار آپریشن کیلیے لوگ گھر چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں، ہمیں پہلے بتایا جائے کہ اتنے آپریشنز کے بعد مسلح افراد پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ کیسے واپس آگئے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ پاکستان کی سرحدوں کا چوکیدار کون ہے؟ اگر آپ چوکیدار نہیں اور صرف سیاست یا الیکشن تک محدود ہیں تو پھر آپ اپنے حلف سے انحراف کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپکا کام الیکشن کروانا یا کسی کو جتوانا یا ہروانا نہیں ہے، میں نے اسی لیے کہا تھا کہ میں فوجی کا احترام کرتا ہوں کیونکہ یہ میرے ملک کی دفاعی قوت ہے لیکن جس وقت وہ سیاست کرے گی پھر وہ فوج ہی نہیں رہے گا اور پھر میں اس پر تنقید کا حق رکھتا ہوں۔فضل الرحمان نے کہا کہ میری تنقید بلاوجہ نہیں ہے کیونکہ تم نہ تو فرشتے ہو اور نہ ہی معصوم، پاکستان جب سے بنا ہے تب سے ہی فیصلے تم کررہے ہو اور سب ہی غلط ثابت ہوئے ہیں۔