ممبئی:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے رواں سال کمائی میں تمام اداکاروں کو پیچھےچھوڑ دیا ہے۔ "ہورون انڈیا رچ لسٹ” کے مطابق رواں سال بالی ووڈ کے کنگ خان کی کل دولت 7300 کروڑ رہی،شاہ رخ خان کی اس کمائی میں صرف اداکاری سے حاصل کیا گیا معاوضہ شامل نہیں بلکہ اداکار نےاپنےپروڈکشن ہاؤس سےبھی اچھے خاصے پیسے کمائے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بھی مالک ہیں،آئی پی ایل ٹیم میں ان کے ہولڈنگز کی بڑھتی ہوئی قدر نے انہیں تفریحی صنعت کی سب سے امیرترین شخصیت بننے میں بھی بڑی حد تک مدد کی ہے۔دوسری جانب لسٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال بالی ووڈ کے مہنگے ترین سینئر اداکار امیتابھ بچن اور ان کے خاندان کی کل دولت 1600کروڑ رہی جکہ بگ بی اپنی سرمایہ کاری سے بڑے پیمانے پر منافع بھی کماتے ہیں تاہم اگر دونوں سپرسٹارزکی دولت کا موازنہ کیا جائے تو شاہ رخ خان کی کمائی امیتابھ بچن سے 356 فیصد زیادہ ہے۔ لسٹ کے مطابق اداکارہ جوہی چاولہ اوران کا خاندان 4600 کروڑ کی دولت کا مالک ہے جو شاہ رخ خان کے بعد دوسرے نمبر پر رہی ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کمائی میں تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا
- by web desk
- اگست 31, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 117 Views
- 3 مہینے ago