انٹرٹینمنٹ

عامر خان نے 2008ء کی ہٹ فلم کے سیکوئل آئیڈیا کو احمقانہ قرار دیا

عامر خان نے 2008ء کی ہٹ فلم کے سیکوئل آئیڈیا کو احمقانہ قرار دیا

بالی ووڈ اسٹار اداکار اور فلمساز عامر خان نے 2008ء کی ہٹ فلم کے سیکوئل کے آئیڈیا کو احمقانہ قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔‌بھارتی فلم نگری میں باکس آفس پر ہٹ رہنے والی فلم کے سیکوئل کا آئیڈیا اب تک معمول کی بات ہے لیکن عامر خان نے اپنے پروڈوکشن ہاؤس کی ہٹ فلم کا دوسرا حصہ بنانے کے آئیڈیا کو مسترد کردیا تھا۔‌عامر خان دراصل صرف اُس ہی کہانی پر کام کرتے ہیں، جس سے وہ خود کو جڑا ہوا محسوس کرتے ہیں۔‌فلم ’جانے تو یا جانے ناں‘ 2008ء میں ریلیز ہوئی، جس میں مرکزی کردار عمران خان اور جینلیا ڈی سوزا نے نبھائے تھے، 15 کروڑ میں بننے والی اس فلم نے باکس آفس پر 84 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ حالیہ انٹرویو میں فلم کے ہدایت کار عباس ٹائروالا نے انکشاف کیا کہ میں نے عامر خان کے روبرو فلم کے سیکوئل کا آئیڈیا پیش کیا تو انہوں نے اسے احمقانہ قرار دے کر مسترد کردیا۔ انہوں نےفلم کے سیکوئل کا آئیڈیا پیش کرنے کا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتا یہ بات کہی جائے یا نہیں، عامر خان اس بارے میں بہت حساس ہیں، میں اُن کے پاس فلم کی کامیابی کے سیکوئل کا آئیڈیا لے کر گیا تھا۔‌عباس ٹائروالا نے مزید کہا کہ میں نے سیکوئل سے متعلق اسٹوری سنائی تو عامر خان نے جواب دیا کہ مجھے پرواہ نہیں اس کا سیکوئل کون بناتا ہے لیکن وہ تم نہیں ہو گے، اُس نے ہنستے ہوئے اس آئیڈیا کو احمقانہ چیز کہا۔ فلم جانے تو یا جانے ناں میں عمران خان، جینلیا ڈی سوزا، رتنا پاٹھک، نصیر الدین شاہ نے اہم کردار نبھائے تھے جبکہ سہیل اور ارباز خان مختصر کرداروں میں نظر آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے