پاکستان تازہ ترین

جلسوں کیلئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے،وزیراعظم

جلسوں کیلئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جلسوں کیلئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔‌ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی میں کمی ، اپنے مسائل کا حل او رمعاشی بہتری چاہتے ہیں ،جلسے 2028میں کریں گے ، ابھی عوام سے کئے وعدے پورے کرنے کا وقت ہے۔‌سیاسی انتشار کا مقصد عوام کو ریلیف دینے کے عمل کو متاثر کرناہے ،عوام نے سیاسی استحکام کی مضبوطی میں کردار ادا کر کے معاشی ترقی کی حمایت کی ۔‌سیاسی استحکام کیلئے قوم کا اتحاد روشن معاشی مستقبل و مہنگائی سے نجات کی ضمانت ثابت ہو گا ،معاشی چیلنج ، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سیاسی جماعتوں ، اداروں اورصوبوں کو ملکر کام کرنا ہو گا۔‌انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی افراتفری میں قوم اور ملک کا بہت وقت ضائع ہو چکا ہے،مزید وقت ضائع کرنا ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ،انتشاری سیاست مسترد کرکے عوام نے معاشی پالیسیوں میں بہتری کو ترجیح دی۔‌مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں واپس آئی ، معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں ،برآمدات و ترسیلات میں اضافہ ، روپیہ مستحکم ، شرح سود کا کم ہونا معاشی ترقی کے واضح ثبوت ہیں۔ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہونا چاہیے ، یہ اصل کامیابی ہو گی ،گالی ، گولی ، انتشار اور فساد سے معیشت بہتر ہو گی نہ معاشرت ،ہر صوبہ اور ادارہ عوام کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے