صحت

کیا آپ بھی اس طرح بلڈ پریشر چیک کراتے ہیں؟

کیا آپ بھی اس طرح بلڈ پریشر چیک کراتے ہیں؟

میری لینڈ: محققین نے خبردار کیا ہے کہ معائنے کے وقت بازو کی غلط پوزیشن لوگوں میں بلند فشار خون کی غلط تشخیص کا سبب بن سکتی ہے۔‌امریکا کے جان ہوپکنز ہاسپٹل کے محققین نے ایک نئی تحقیق میں بازوؤں کی مختلف پوزیشنز پر بلڈ پریشر کی ریڈنگ کا معائنہ کیا۔ ان پوزیشنز میں بازوؤں کو میز کا سہارا دینا، ران کا سہارا دینا اور بغیر سہارے رکھنا شامل تھیں۔‌تحقیق میں معلوم ہوا کہ ران پر بازو رکھنے جیسی کچھ پوزیشنز ممکنہ طور پر بلڈ پریشر کی ریڈنگ بڑھا کر بتا سکتی ہیں۔‌نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے مطابق ریڈنگ کے لیے درست پوزیشن کمر کی سپورٹ والی سیدھی کرسی پر بیٹھ کر دونوں پیر زمین پر سیدھے کرنا اور بازو کو میز پر سہارا دینا ہے۔‌ادارے کے مطابق لوگوں کو ریڈنگ سے قبل پانچ منٹ کا آرام بھی کرنا چاہیے اور پھر دوسری ریڈنگ کچھ منٹوں بعد لی جانی چاہیئے، تاکہ لی جانے والی پہلی ریڈنگ کی درستی کا تعین کیا جاسکے۔‌جاما انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں ران پر بازو ٹکانے سے سسٹولک پریشر (اوپر کی ریڈنگ) کی ریڈنگ 3.9 ایم ایم ایچ جی زیادہ جبکہ ڈائیسٹولک (نیچے کی ریڈنگ) کی ریڈنگ 4 ایم ایم ایچ جی زیادہ دیکھی گئی۔‌جبکہ بغیر سہارے کے بازو کے سبب اوپر کی ریڈنگ میں 6.5 ایم ایم ایچ جی اور نیچے کی ریڈنگ میں 4.4 ایم ایم ایچ جی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے