کھیل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کے والد انتقال کرگئے

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کے والد انتقال کرگئے

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد کراچی میں انتقال کرگئے۔‌پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد آج کراچی میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے جس کے باعث وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہوں گی۔‌ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثنا سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے فاطمہ ثناء سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا۔‌دوسری جانب چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی ویمن ٹیم کی کپتان کے والد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعا کی۔‌واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ان دنوں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔‌قومی ٹیم ایونٹ میں 2 میچز کھیل چکی ہے، اسے ایک میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی ہے، میگا ایونٹ میں ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو شکست دی جبکہ بھارت سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے