اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کو پاکستان تحریک انصاف کی خاموش حمایت حاصل ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں کمیٹی قائم کی گئی ہے جو یہ طے کرے گی کہ کن ججز نے آئینی بینچ میں بیٹھنا ہے، آئین نے ایک سسٹم اور اختیار دے دیا کہ بیٹھ کراس کوطے کرلیں۔
میرے خیال میں اس فورم کو بیٹھ کرفیصلہ کرنا چاہیے،میں یہ کہوں گا کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے کمیٹی اس حوالہ سے بہتر فیصلہ کر ے گی۔ 27ویں آئینی ترمیم کی ابھی کوئی بازگشت نہیں ہے،منی بجٹ نہیں آرہا۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ قانونی اورعدالتی اصلاحات میں فوجداری نظام انصاف کی بہتری کے حوالہ سے نیا پیکج آرہا ہے، پیکج پارلیمنٹ میں لایا جائے گا۔