صحت

سال 2022 میں کورونا کو شکست دے دیں گے، ڈبلیو ایچ او پراُمید

سال 2022 میں کورونا کو شکست دے دیں گے، ڈبلیو ایچ او پراُمید

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس پر اُمید ہیں کہ 2022 میں کورونا وائرس کو شکست دے دیں گے۔ سال نو کے موقع پر ڈبلیو ایچ اوکے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ممالک کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مل کر کام کریں تو 2022 میں اس وبا سے نجات حاصل کرلی جائے گی۔

تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ویکسین کی تقسیم میں عدم مساوات وائرس کے پھیلنے کے خطرے کو بڑھا رہی ہے۔ ٹیڈروس نے کہا کہ تنگ نظری پر مبنی قوم پرستی اورکچھ ممالک کی طرف سے ویکسین کی ذخیرہ اندوزی نے ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو نقصان پہنچایا ہے اور اومی کرون کے پھیلاؤ کیلئے مثالی حالات پیدا کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنی دیر تک ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم جاری رہے گی تب تک وائرس کے پھیلنے کے خطرات اتنے ہی زیادہ ہوں گے اس لیے اگر ممالک مل کر کام کریں اور ویکسین کی صحیح تقسیم کریں تو اس وبا پر قابو پا لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے