علاقائی

بلوچستان: کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کوروناوائرس کے کیسز میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے صرف 6 مریض رپورٹ ہوئے۔ کورونا آپریشن سیل نے بتایا کہ بلوچستان کے پانچ اضلاع میں کورونا ٹیسٹ کیے گئے، تمام کیسز تربت سے رپورٹ ہوئے جبکہ کوئٹہ، چاغی، پنجگور اور خضدار سے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

صوبے کے پانچوں اضلاع میں377پی سی اور آر اے ٹی ٹیسٹ کیے گئے۔ آپریشن سیل کا کہنا ہے کہ صوبے میں کیسز رپورٹ ہونے کی شرح1.95ریکارڈ کی گئی۔ فعال کیسز کی تعداد 45رہ گئی اور چھے نئے مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے۔

صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد33ہزار644ہوگئی۔ بلوچستان میں اب تک 33ہزار233مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 364اموات بھی ہوئیں۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 594 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 96 ہزار 527 ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے