متنازع بیانات کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہنے والی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے نئے سال پر اپنے لیے خصوصی دعا کی ہے۔
کنگنا رناوت نے نئے سال کے آغاز پر انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ مندر میں موجود ہیں اور اپنی مذہبی رسومات سرانجام دے رہی ہیں، اس موقع پر انہوں نے روایتی طرز کا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ چاہتی ہیں کہ نئے سال میں ان کے خلاف کم سے کم ایف آئی آر یا پولیس میں شکایتیں درج ہوں اور زیادہ سے زیادہ لوو لیٹرز (محبت بھرے خطوط) موصول ہوں۔
خیال رہے کہ کنگنا رناوت کو سال 2021 میں ان کے بیانات کی وجہ سے متعدد مرتبہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ان کے خلاف کئی شکایات بھی پولیس میں درج کروائی گئیں اور انہوں نے خوب پیشیاں بھی بھگتیں۔