پاکستان

نواز شریف کی وطن واپسی: شاہد خاقان کے بیان نے ہلچل مچادی

نواز شریف کی وطن واپسی: شاہد خاقان کے بیان نے ہلچل مچادی

اسلام آباد: نواز شریف کی وطن واپسی پر نون لیگ کی قلابازیاں جاری ہے، اہم پارٹی رہنما نے بیانات کو سیاسی قرار دے دیا۔

وفاقی دارالحکومت میں سیاسی ماحول گرم ہونے کے ساتھ ساتھ تلخ بھی ہوتا جارہا ہے، لیگی رہنماؤں کی جانب سے پارٹی قائد کے وطن واپسی کے بیانات پر حکومتی کیمپ نے بھی اپنا پلان تشکیل دے دیا ہے۔ اس ضمن میں وفاقی حکومت نے علاج کی غرض سے باہر جانے والے نواز شریف کے ضامن شہباز شریف کے خلاف عدالتی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تاہم اس معاملے پر اب نئی موڑ آگیا ہے، مسلم لیگ نون کے اہم رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان کا کہنا ہے کہ قائد نون لیگ کی وطن واپسی سے متعلق لیگی رہنماؤں کے بیانات سیاسی ہیں، نواز شریف اگر جلد واپس آتے ہیں تو ان کی مرضی، پارٹی کا موقف یہ ہے کہ نواز شریف علاج کرا کے واپس آئیں گے۔ شاہدخاقان کا مزید کہنا تھا کہ آئین کےتحت ہر کسی سےبات چیت کرنے کو تیارہیں

شاہد خاقان کے اہم ترین بیان سے قبل ایاز صادق، محمد زبیر اور دیگر رہنما نواز شریف کی واپسی کے بیانات سے سیاسی ہلچل مچانے کی کوشش کر رہےتھے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا تھا کہ جنوری کا نہیں کہہ سکتا لیکن نواز شریف بہت جلد واپس آئیں گے، ان کی واپسی مومینٹم تبدیل کردے گی۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جیل کا خوف نہیں وہ پہلے بھی لندن سے واپس آئے تھے، انہیں جو غلط سزائیں دی گئی تھیں ان سب میں ریلیف مل جائے گا۔ اس سے قبل 20 دسمبر کو سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اعلان کیا تھا کہ وہ بیس جنوری کو نواز شریف کو لندن سے واپس لانے کیلئے جا رہے ہیں اور انہیں لے کر ہی آئیں گے۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میرا منہ لٹکا ہوا نہیں باچھیں کھلی ہوئی ہیں لیکن بتا دوں انصاف اس اور اگلی دنیا میں ملنے والا ہے، اس دنیا میں امداد کا وقت آ گیا گڈ گورننس بیڈ ہو گئی نظر نہیں آتا کدھر چلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے