پاکستان

کیا نواز شریف واپس آئینگے اور انتخابات ہونگے؟ عمران خان کیلئے 2022 کیسا رہیگا؟

کیا نواز شریف واپس آئینگے اور انتخابات ہونگے؟ عمران خان کیلئے 2022 کیسا رہیگا؟

سرگودھا: سال 2022کو میاں نواز شریف کی وطن واپسی اور الیکشن کا سال قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کا ووٹ بینک کم ہونے اور عمران خان کے لیے مہنگائی اور بے روزگاری سمیت بحرانوں میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔ 2022 عمران خان کے لیے مہنگائی اور بے روز گاری سمیت متعدد بحرانوں کے بھنور میں پھنسنے کا سگنل دے رہا ہے۔

2022 میں حکومت کے کئی وزرا بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں اور مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم اپنی سیاسی ساکھ کو برقرار نہیں رکھ پائیں گے۔

2022 عالمی سطح پر کیسا رہے گا؟
ماہر فلکیات کے مطابق امریکا، جنوبی کوریا، بھارت، ترکی اور بنگلا دیش کے سربراہان مملکت کے ستارے خطرات کا اشارہ دے کر انہیں سکیورٹی کو سخت کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں جبکہ ستاروں کے حساب سے چین تائیوان پر قبضہ اور سپر طاقت کا اعلان کر سکتا ہے۔

ماہر فلکیات کا بتانا ہے کہ 2025 تک عالمی جنگ چھڑنے کے مسلسل اشارے مل رہے ہیں اور اس دوران چین تائیوان اور روس یوکرین پر قبضہ جما سکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ستارے افغان حکومت کے روشن مستقبل کے ساتھ اس کے پاکستان میں نمایاں اثرات کا سگنل بھی دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے