کھیل

محمد حفیظ اور رمیز راجا کے درمیان دوریاں برقرار

محمد حفیظ اور رمیز راجا کے درمیان دوریاں برقرار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کرکٹرز اور بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان اختلافات اور دوریاں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ سابق کپتان محمد حفیظ جنہوں نے پیر 3 جنوری 2022 کو بین الااقوامی کرکٹ سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا،انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں اپنی پریس کانفرنس میں برملا اس بات کا اعتراف کیا کہ چیئر مین پی سی بی رمیز حسن راجا کے ساتھ ان کی ملاقات نہیں ہو سکی۔

البتہ جمعے کو جب وہ بورڈ کے دفتر اپنی ریٹائرمنٹ کا معاملہ لے کر پہنچے ،تو اس وقت چیئر مین ان سے ملے،اور مختصر ملاقات میں انہوں نے رمیز راجا کو اس بارے میں آگاہ کیا۔ پروفیسر اور رمیز راجا میں سرد جنگ کا آغاز کب ہوا؟

رمیز راجا اور محمد حفیظ کے درمیان سرد جنگ کا آغاز اس وقت ہوا،جب ورلڈ کپ 2019 کے بعد رمیز حسن راجا نے مؤقف اختیار کیا کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کو اب قومی ٹیم کے لئے منتخب نہیں کرنا چاہیے۔ دوسری طرف محمد حفیظ نے موجودہ چیئر مین رمیز راجا کے بارے میں ماضی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی کرکٹ کے بارے میں سوچ کا معیار یہ ہے کہ وہ ان کے 12 سال کے بیٹے روشان سے بھی کم ہے۔

چیئر مین پی سی بی بننے کے بعد رمیز راجا اور محمد حفیظ کو اس تناظر میں خاصا ڈسکس کیا گیا،البتہ دونوں کا آمنا سامنا نہیں ہوا۔ حفیظ ورلڈ کپ ٹی 20 کے بعد رمیز سے مسلسل ملاقات کی کوشش کر رہے تھے:اطلاعات اطلاعات کے مطابق محمد حفیظ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی 20 کے بعد چیئرمین رمیز راجا سے مسلسل ملاقات کی کوشش کر رہے تھے،انہوں نے چیئر مین کی پرسنل سیکریٹری نبیلہ سے اس بارے میں کئی بار رابطہ بھی کیا۔

جب جمعہ 31 دسمبر 2021 کو محمد حفیظ قذافی اسٹیڈیم ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی سے ملاقات کے لیے گئے،اور ریٹائرمنٹ کی خواہش کا اظہار کیا تو ان سے کہا گیا کہ نیو ایئر نائٹ کے شور میں آپ کی ریٹائرمنٹ کی خبر دب جائے گی،اس معاملے میں حفیظ کو قائل کیا گیا کہ اس ریٹائرمنٹ کو منصوبہ بندی کے ساتھ کرنا مناسب ہوگا اور اسی دوران رمیز راجا سے محمد حفیظ کی ملاقات بھی کروائی گئی۔

آپ ہمیں چھوڑ کر جا رہے ہیں، رمیز راجا ملاقات میں محمد حفیظ نے چیئر مین کو اپنی ریٹائرمنٹ سے جب آگاہ کیا،تو رمیز راجا بولے آپ ہمیں چھوڑکر جا رہے ہیں،محمد حفیظ چیئر مین سے مخاطب ہوئے اور بولے کہ وہ اس بارے میں انہیں مطلع کرنا چاہتے تھے،تاہم انہوں نے ملاقات کے لیے وقت نہیں دیا۔

اس کے جواب میں رمیز راجا کا مؤقف تھا کہ وہ سمجھے کہ محمد حفیظ اپنی پاکستان سپر لیگ کیٹیگری پر گفتگو کے خواہش مند ہیں،محمد حفیظ کا جواب تھا وہ صرف اپنی ریٹائرمنٹ پر چیئر مین کو مطلع کرنا چاہتے تھے،کیٹیگری کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے