کھیل

میدان میں سفارش نہیں پرفارمنس سے جگہ بنتی ہے، محمد حفیظ

میدان میں سفارش نہیں پرفارمنس سے جگہ بنتی ہے، محمد حفیظ

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کھیل کے میدان میں سفارش نہیں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے سے نام اور جگہ بنتی ہے۔‌ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن جامعہ کراچی کے زیراہتمام منعقدہ انٹرڈیپارٹمنٹل اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی میں اتنے بڑے اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد لائق تحسین ہے۔‌دریں اثنا سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے اپنے خطاب کہا کہ کھیل قوموں کی ترقی میں کلیدی کردار اداکرتے ہیں۔ من حیث القوم ہمیں کھیلوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے، تعلیمی ادارے اس کو پروان چڑھانے میں کلیدی کردار اداکرسکتے ہیں۔‌جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ اسپورٹس کو فروغ کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ اسپورٹس سے وابستہ طلباوطالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں اسکالرشپ بھی فراہم کی جارہی ہیں۔‌انہوں نے جامعہ کراچی میں ہاکی گراؤنڈ کوفعال اور جامعہ کراچی ہمیں اسپورٹس مقابلے سال میں دومرتبہ کرانے کا بھی اعلان کیا۔ آخرمیں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اسپورٹس گالا میں مختلف شعبہ جات کی 156 ٹیموں کےساڑھے 4 ہزار طلباوطالبات نے حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے