انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سشمیتا علی ظفر کے بھائی دانیال کی مداح بن گئیں

اداکارہ سشمیتا علی ظفر کے بھائی دانیال کی مداح بن گئیں

بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سنگھ نے گلوکار علی ظفر کے بھائی اداکار و گلوکار دانیال ظفر کی دل کھول کر تعریف کی ہے
سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی الیسہ کے ہمراہ سیر و تفریح کرتی نظر آرہی ہیں، ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک میں دانیال ظفر کا گانا ‘اُڑھ چلیے’ چل رہا ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں جہاں ممبئی کے خوبصورت منظر کی تعریف کی وہیں بتایا کہ یہ گانا ان کی بیٹی کا پسندیدہ گانا ہے، ساتھ ہی سشمیتا نے دانیال ظفر کو مینشن بھی کیا۔
دانیال ظفر سشمیتا کی جانب سے اس تعریف پر خوشی سے پھولے نہ سمائے اور انہوں نے تفصیلی کمنٹ کے ذریعے کہا کہ ان کا خواب پورا ہوگیا ہے۔

بھارتی اداکارہ نے دانیال کے کمنٹ کے جواب میں انہیں سراہا اور کہا کہ آپ نے ایک خوبصورت پیغام دیا ہے، آپ کی آواز اور یہ گانا دل کے جذبات ہیں۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب سشمیتا سین نے پاکستانی فنکار کی پذیرائی کی ہو، اس سے قبل معروف یوٹیوبر زید علی اور ان کے دوستوں کی طرف سے اداکارہ کی فلم ‘میں ہوں نہ’ کے سین کو نئے طرز سے شوٹ کرنے پر بھی سشمیتا نے تعریف کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے