پاکستان

مریدکے: اے ٹی ایم سے پیسے لیکر جانیوالا نوجوان قتل

مریدکے: اے ٹی ایم سے پیسے لیکر جانیوالا نوجوان قتل

شیخوپورہ: تحصیل مریدکے میں نامعلوم افراد نے اے ٹی ایم سے پیسے لے کر جانیوالے نوجوان کو ہلاک کردیا۔ مریدکے میں داؤ کا رہائشی ساجد علی جی ٹی روڈ پر واقع ایک نجی بینک کی اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کے بعد موٹر سائیکل پر جارہا تھا جہاں نامعلوم افراد نے سر میں گولی مار کر اسے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے جب کہ مقتول کی جیب سے ہزاروں روپے نقدی، 2موبائل فونز ، اے ٹی ایم اور دیگر کاغذ ات ملے ہیں۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے