پاکستان

حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، مری میں بجلی تاحال بند

حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، مری میں بجلی تاحال بند

حکومتی دعووں کے برعکس مری میں بجلی کی فراہمی تاحال بند ہے۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کہتے ہیں کہ مری میں تمام فیڈرز بحال ہیں، چند مقامی فالٹس کی مرمت کی جا رہی ہے۔

حماد اظہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مری میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، پی ایس او کے تمام پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل موجود ہے۔
دوسری جانب مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بجلی کی جلد بحالی کی کوئی امید نہیں ہے، واپڈا والوں کی طرف سے کوئی بتا رہا ہے کہ 10 دن بعد بجلی آئے گی اور کوئی کہہ رہا ہے کہ بجلی بحال ہونے میں ایک ماہ کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔

ادھر مری کے راستے میں پھنسے درجنوں سیاحوں کو قریبی ہوٹلوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور ہوٹل مالکان کو سڑکیں کھلنے تک سیاحوں کو آؤٹ نہ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے