تازہ ترین تجارت

نجکاری کمیشن نےبجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی منظوری دے دی

نجکاری کمیشن نےبجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نجکاری کمیشن بورڈ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز)کی نجکاری کی منظوری دے دی ہے۔ نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس وفاقی وزیربرائےسرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اورنجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسکوز کی نجکاری کی منظوری کے ساتھ ساتھ مالیاتی مشیر لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجکاری کےحوالے سے2025 تک قانونی مراحل مکمل کیے جائیں گے۔ پہلےمرحلے میں تین ڈسکوز کی نجکاری ہوگی۔‌وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری پرائیوٹائزیشن کے لیےنجی شعبے کی سنجیدگی کا اظہارہوگا۔ اداروں کی شفاف اور جلد از جلد نجکاری کو یقینی بنایا جائے۔ملکی معیشت کی مضبوطی اوربحالی کے لیے نجکاری کا عمل بہت اہمیت کا حامل ہے۔ نجی شعبے کو منتقل ہونے والےاداروں کو منافع بخش بنانے کےمضبوط امکانات ہیں۔ نجکاری کے تمام اہداف بروقت حاصل کریں، حتمی منظوری سی سی او پی دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے