لاہور: پاکستان کے معروف کامیڈین اداکار سہیل احمد عرف عزیزی نے کہا ہے کہ فلموں میں سے نفرت انگیز مواد ختم ہونا چاہئے۔
لاہور میں اپنی پہلی بھارتی فلم کی اسپیشل اسکرینگ کے موقع پر سہیل احمد کا کہنا تھا کہ بھارتی فنکار بھی فلموں میں نفرت انگیز مواد کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر بین الاقوامی فلمیں پاکستان میں لگ سکتی ہیں تو پاکستانی فلمیں بھی بیرون ممالک کے سینما گھروں میں لگنی چاہئیں۔
سہیل احمد نے مزید کہا کہ وہ اپنی حکومت کی پالیسیوں اورقوانین کے تابعدار ہیں ۔
اداکار کی نئی فلم ’بابے بھنگڑا پاندے نے‘ تازہ ریلیز ہوئی ہے، کامیڈی فلم کی کہانی ایسے بوڑھے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی زندگی کے آخری ایام ایک اولڈ ایج ہوم میں گزار رہا ہوتا ہے۔
فلم میں معروف بھارتی پنجابی اداکار دلجیت دوسانج اور سہیل احمد نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔