انٹرٹینمنٹ

ٹرولز سے تنگ آکر کرن جوہر نے ٹویٹر کو چھوڑ دیا

ٹرولز سے تنگ آکر کرن جوہر نے ٹویٹر کو چھوڑ دیا

ممبئی: نامور بھارتی فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے ٹوئٹر پر اپنا اکانٹ ڈیلیٹ کردیا۔ کرن جوہر کو اکثر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹرولز کی جانب سے تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم چھوڑنے سے قبل کرن جوہر نے ایک پیغام بھی جاری کیا تھا جو اب ٹوئٹر پر موجود نہیں ہے۔ فلم ساز نے اپنے اس پیغام میں کہا تھا کہ مثبت توانائیوں کے لیے مزید جگہ بنانے کی جانب یہ ان کا پہلا قدم ہے۔ ان کے اس پیغام پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا رجحان سامنے آیا ہے، کسی نے کرن جوہر کو ٹرول کیا تو کوئی فلم ساز کی کمی کو محسوس کرنے لگا ہے۔ واضح رہے کہ کرن جوہر انسٹاگرام پر ایکٹیو رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے