راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ روالپنڈی میں ہونے والی میٹنگ پاکستان کے لیے خوش آئند ثابت ہوگی۔ شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ حکومت نے ملک کا سیاسی اور معاشی دیوالیہ نکال دیا ہے۔ راولپنڈی میں ہونیوالی میٹنگ پاکستان کیلیے خوش آئند ثابت ہوگی۔ ہمیں اسمبلی اس لییلاناچاہتیہیں کہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی پرڈیل ہوسکے۔ دس روزمیں فائنل راونڈ ہوگا اکتوبراور نومبر فیصلہ کن ہوگا۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ یاالیکشن کی تاریخ کسی ایک کا ہونا ضروری ہے۔ریاستی اداریمظلوم عوام کیساتھ ہوتیہیں ظالموں کے ساتھ نہیں۔ اسمبلی کی عزت نہ ہو تو ٹرن آٹ کم ہوتا ہے۔ رانا ثنا اللہ حکومت کو لے ڈوبے گا۔ اسحاق ڈار کو دنیا اور آئی ایم ایف سے کچھ نہیں ملا ۔نہ ڈالر ہے نا تنخواہ دینے کے پیسے ہیں۔بجلی کے بعد سردیوں میں گیس کا بحران سر پر آ گیا۔