کیلیفورنیا: مشہور انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا کال لنک فیچر متعارف کروا دیا۔ گزشتہ چند ماہ سے واٹس ایپ صارفین کے تجربے کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے متعدد نئے فیچرز پر کام کر رہا ہے۔ ان فیچرز میں میں خود کو اسٹِکر بنانے کی صلاحیت، چیٹ گروپس میں 1024 افراد کی شمولیت، گروپ میں پولز کی تشکیل سمیت کئی فیچرز شامل ہے۔ متعارف کروائے جانے والے کال لنک فیچر کے متعلق پچھلے مہینے میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے اعلان کیا تھا جس کی مدد سے وائس اور ویڈیو کال لنکس کو شیئر کیا جاسکے گا۔ ان کالز میں ایک وقت میں 32 افراد شرکت کر سکیں گے جبکہ کال لنک 90 روز تک فعال رہے گا۔ صارفین کال لنک بنانا چاہتے ہیں تو کال ٹیب میں جائیں اور کال لاگ کے اوپر دیکھیں ایک نئے بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کریئٹ کال لنک کو دبانے کے بعد ایک نیا پیج کھلے گا جس پر وائس یا ویڈیو کال کے آپشن ہوں۔ آپشن کے انتخاب کے بعد آپ دعوت کا لنک نقل کر کے اپنے واٹس ایپ روابط کو بھیج سکتے ہیں۔ واضح رہے جن سے آپ ان لنکس کے ذریعے کال پر بات کرنا چاہتے ہوں ان کا واٹس ایپ صارف ہونا ضروری ہوگا۔
تازہ ترین
سا ئنس و ٹیکنالوجی
واٹس ایپ نے نیا کال لنک فیچر متعارف کرادیا
- by web desk
- اکتوبر 21, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1300 Views
- 2 سال ago