نئی دہلی: بھارتی ادکارہ انوشکا شرما نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اہم میچ جتوانے پر اپنے شوہر ویرات کوہلی کو زبردست شاباشی دی ہے۔ سنسنی میچ میں کامیابی کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے ویرات کیلئے لکھا یو بیوٹی، تم نے لوگوں کو بہت خوشی دی ہے اور وہ بھی دیوالی کے موقع پر۔ انوشکا کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تصاویر میں ویرات کوہلی اپنے ساتھیوں کے ساتھ میچ جیتنے پر جشن منارہے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آج انہوں نے اپنی زندگی کا سب سے بہترین میچ دیکھا ہے۔ انوشکا نے لکھا کہ ہماری بچی ابھی بہت چھوٹی ہے اور اسے نہیں معلوم کی اس کی ماں کیوں رقص کررہی ہے لیکن ایک دن اسے معلوم ہوگا کہ اس کے والد نے ایک بہترین اننگ کھیلی تھی۔ اداکارہ نے لکھا کہ ویرات کوہلی ایک مشکل دور کے بعد زیادہ طاقتور اور زیادہ سمجھدار ہوکر سامنے آئے ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
پاکستان کے خلاف شاندار پرفارمنس پر انوشکا کا ویرات کیلیے جذباتی پیغام
- by web desk
- اکتوبر 24, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1219 Views
- 2 سال ago