انٹرٹینمنٹ

انوشکا اور کوہلی کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی خبریں پھر گرم

انوشکا اور کوہلی کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی خبریں پھر گرم

ممبئی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انکی اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد کی خبریں ایک بار پھر گرم ہوگئیں۔ جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اس لیے بھارتی بلے باز نے اپنی اہلیہ کو وقت دینے کیلئے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز سے وقفہ لیا ہے۔‌اے بی ڈی ویلیئرز نے ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خاندان ترجیح ہے اور سپر اسٹار کرکٹر کو اپنی زندگی کے اس مرحلے کے دوران اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کے لیے وقفہ لینے کا فیصلہ کرنے پر جج نہیں کرنا چاہئے۔‌واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔‌بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں شائقین اور میڈیا پر زور دیا تھا کہ وہ کوہلی کے فیصلے کی وجوہات کے بارے میں قیاس آرائیاں نہ کریں اور خاندان کی رازداری کو برقرار رکھیں۔‌یاد رہے کہ ستمبر میں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انوشکا شرما اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہی ہے، اُنہیں حال ہی میں اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ ممبئی کی ایک میٹرنٹی کلینک میں دیکھا گیا تھا۔‌قابل ذکر بات یہ ہے کہ ویرات کوہلی 2021 میں بھی اپنے پہلے بچے کی پیدائش پر اپنی اہلیہ کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے بعد واپس چلے گئے تھے۔‌ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اسٹار جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا اور اس سال جنوری میں اپنی بیٹی کی تیسری سالگرہ منائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے