امریکی ڈالر کا اڑان بھرنے کا سفر مسلسل جاری ہے، جبکہ پاکستانی روپیہ آئے دن اپنی قدر کھو رہا ہے۔ آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر نے اپنی پرواز جاری رکھی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے کا ہو گیا۔ انٹر بینک میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 220 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 455 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42669 پر آ گیا ہے۔