پرتھ: ٹی 20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے چوبیسویں میچ میں زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1 رن سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔ پرتھ کرکٹ گرانڈ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں تاہم ان کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز اسکور کرسکی زمبابوے کی پہلی وکٹ 19 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، حارث رف نے کپتان ایروائن کو پویلین کی راہ دکھائی، بعد ازاں 43 کے مجموعی اسکور پر دوسرے کھلاڑی میڈ ویئر 17 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ پھر دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 64 تک پہنچایا تو شومبا 8 رنز بنا کر آٹ ہوئے، پھر 95 کے مجموعی اسکور پر شان ولیمز 31 رنز بنا کر آٹ ہوئے بعد ازاں 95 رنز پر ہی چکابوا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے اور پھر 95 کے ہی مجموعی اسکور پر سکندر رضا، لیوک چونگوے بھی آٹ ہوئے۔ زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے، سین ولیم 31 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے چار، شاداب خان نے تین اور حارث رف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان نے اوپننگ کی۔ بابراعظم نو گیندیں کھیلنے کے بعد محض چار رنز بناکر کیچ آٹ ہوگئے پھر 23 کے مجموعی اسکور پر وکٹ کیپر محمد رضوان 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے، بعد ازاں 36 رنز پر افتخار احمد کی اننگز اختتام پذیر ہوئی۔ پھر شان مسعود اور شاداب خان نے محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 88 تک پہنچایا تو شاداب 17 رنز بنا کر آٹ ہوئے، پھر حیدر علی بغیر کوئی رن بنائے آٹ ہوئے اور شان مسعود 94 کے مجموعی اسکور پر 44 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، یوں پاکستان کو چھٹے نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔