سا ئنس و ٹیکنالوجی

ریفریجریٹر میں بو کم کرنے بیکٹیریا روکنے اور کھانا تازہ رکھنے والا انوکھا آلہ

ریفریجریٹر میں بو کم کرنے بیکٹیریا روکنے اور کھانا تازہ رکھنے والا انوکھا آلہ

نیویارک: دنیا میں ہرہفتے فریج میں رکھا ہزاروں لاکھوں کلوگرام کھانا، پھل اور سبزیاں کچرے میں پھینکی جاتی ہیں۔ اب ایک چھوٹا سا آلہ کھانے کو تادیر تازہ رکھتے ہوئے اس نقصان کو کم کرسکتا ہے اور دوسری جانب ریفریجریٹر کی بو بھی کم کرسکتا ہے۔ یہ ایک چھوٹا سا آلہ ہے جو فوٹوکیٹیلسٹ ٹیکنالوجی کے تحت کام کرتا ہے اورفریج میں رکھی ہر شے میں بو روکتا ہے اور بیکٹیریا کی پیداوار سست کردیتا ہے۔ اس طرح پھلوں، سبزیوں، کھانوں اور مشروبات وغیرہ کی معیاد بڑھ جاتی ہے۔ اس طرح خوراک کا خرچ کم ہوجاتا ہے اور کھانے کا زیاں بھی نہیں ہوتا۔ بس آپ کو اتنا کرنا ہوگا کہ چارج شدہ شیلفی آلہ آن کرکے فریج میں رکھ دیں۔ فریج میں اشیائے خوردونوش کی مقدار کے تحت آپ اس کے مختلف آپشن سیٹ کرسکتے ہیں۔ پھر نینومٹیریئل سیتیارشدہ فوٹوکیٹے لِسٹ فریج کی آلودگی، بیکٹیریا اور بو وغیرہ جذب کرنے لگتا ہے۔ بعد میں آپ سادہ پانی سے دھوکر اسے دوبارہ استعمال کرسکتے ہیں۔ اس میں لگے فلٹرز کی اطراف سرامک میٹیریئل لگایا گیا ہے جو اس کی افادیت بڑھاتا ہے۔ دوسری جانب بیٹری اور پنکھے کی باوجود یہ آواز خارج نہیں کرتا اور پرسکون انداز میں اپنا کام کرتا رہتا ہے۔ جب فریج کی اندرونی ہوا اس کیاندر سے ہوکر باہر نکلتی ہے تو فلٹر ہوجاتی ہے اور نتیجے کے طور پر بیکٹیریا اور بو کا یقینی خاتمہ ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے